سندھ حکومت روٹی کپڑا دینے کی بجائے لوٹ مار میں لگی رہی،فرخ مون
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ روٹی ،کپڑا اورمکان دینے کے نعرے لگاکراقتدارمیں آنے والی پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے غریب عوام کو روٹی ،کپڑا ،مکان تونہ دیا البتہ سندھ میں لوڈشیڈنگ ،کرپشن ،قتل وغارت ،بھتا خوری اورلوٹ مار کے نئے ورلڈ ریکارڈ قائم کیے اوراسی وجہ سے آج سندھ کے بیچارے غریب عوام مررہے ہیں ،سندھ میں ہونے والی اموات کا حساب زرداری صاحب اورقائم علی شاہ کواللہ کی عدالت میں دینا ہوگا ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزپارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دارپیپلزپارٹی اور(ن) لیگ ہے جنہوں نے مفاہمت کی آڑمیں پاکستان کوتباہ وبرباد کردیا ہے اورانہی دونوں جماعتوں کی لوٹ مار کیوجہ سے آج ملک میں لوڈشیڈنگ ،کرپشن بدامنی اوربے روزگاری کا راج ہے ۔