حکومت سیر سپاٹوں کی بجائے عوامی خدمت کو شعار بنائے،اشرفآصف جلالی

حکومت سیر سپاٹوں کی بجائے عوامی خدمت کو شعار بنائے،اشرفآصف جلالی

لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ گرمی کی وجہ سے اس قدر ہلاکتیں ملکی تاریخ کا بہت بڑا المیہ ہے اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو بجلی بحران حکومت کے گلے کا پھندا بن جائے گا گرمی میں عوام کے حکومت مخالف جذبات کو گرم کردیا ہے رمضان ہمدردی کا مہینہ ہے مگر لوڈ شیڈنگ کرکے حکمرانوں نے روزے داروں سے اپنی ہمدردیاں واپس لے لی ہیں حکومت سیر سپاٹوں کی بجائے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور گرمی کی شدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔ اپوزیشن بجلی بحران پر بغلیں بجانے اور لاشوں پر سیاست کرنے کی بجائے حکومت کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرے مشکل کی گھڑی میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف میں عوامی ریلیف کیلئے اشتراک ملک کی بہت بڑی خوش قسمتی ہوگی انہوں نے گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دُعائے مغفرت کروائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1