عمران خان نے کراچی ریلیف آپریشن میں رکاوٹ پیدا کی،نعیم اللہ گل

عمران خان نے کراچی ریلیف آپریشن میں رکاوٹ پیدا کی،نعیم اللہ گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے کراچی جا کر ریلیف آپریشن میں رکاوٹ پیداکی پروٹول کے خلاف تحریک چلانے والے گاڑیوں کے بیڑے میں کراچی پہنچے عمران خان کے دورہ کراچی کا مقصد نمود و نمائش ہے قوم نے گزشتہ عام انتخاب میں بلے کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا ہے سائیکل پنکچر ہوچکی اور اب چوہدری برادران اس پر سواری نہ کریں پرویزالٰہی بے بنیاد تنقید کر کے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں چوہدری برادران قومی ایشوز پر سیاست چمکانا بند کریں عوام جانتے ہیں کہ چوہدری برادران نے اپنے دور حکومت میں کیا کارہائے نمایاں سرانجام دیئے؟ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات میں چوہدری پرویزالٰہی کو مسترد کر کے دیوار کے ساتھ لگا دیا۔ سیاست میں زندہ رہنے کے لئے چوہدری برادران دوسروں کا سہارا لینے پر مجبور ہو چکے ہیں ان کی سیاست آخری دموں پر ہے۔