کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے،انجینئر یاسر گیلانی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان کی عوام پر زمین تنگ ہو گئی ہے کراچی میں زندگی اور موت کی جاری کشمکش پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی اور بجلی کیساتھ قبریں مہنگی، ہسپتالوں میں مردہ خانوں کی کمی اور میتیں لے جانے کے لئے ایمبولینس کی قلت نے حکمرانوں کی کارکردگی کو پوری قوم کے سامنے عیاں کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت ملبہ ایک دورے پر ڈال کا برالذمہ نہیں ہو سکتے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہو گا۔ شدید گرمی کی لہر اور سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد بھی کراچی میں لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آئی جو حکمرانوں کی بے حسی کی بد ترین مثال ہے۔
Back to Conversion Tool