حکومت توانائی بحران حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،تحسین فواد
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہے،گرمی کی شدت کی وجہ سے بجلی کی طلب بھی زیادہ ہوئی ہے اور لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے ،عوام صبر تحمل کا دامن ہاتھ نہ چھوڑیں وزیر اعظم نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ،انہوں نے مزید کہا حکومت نے بجلی کے بڑے منصوبے شروع کیے ہیں یہ راتوں رات تو مکمل نہیں ہوسکتے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ان منصوبوں کی خود نگرانی کررہے ہیں آئندہ سال نیشنل گریڈ میں 1000ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہوجائے گی اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید کم ہوجائے گا ،آج جو بجلی بحران پر تنقید کررہے ہیں انہی لوگوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے آج ملک میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،مگر مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے بہتر حکمت عملی کے تحت اس بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ،انہوں نے کہا عوام کو صبر و تحمل کا دامن ہاتھ نہیں چھوڑنا چاہیے حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔