ضلع ایسٹ میں 13 انٹیلی جنس افسران کو معطل کر دیا گیا

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام نے ضلع ایسٹ میں پولیس انٹیلی جنس کے 13 افسران کو معطل کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق منشیات اور جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرنے کے الزام کی وجہ سے کراچی کے ضلع ایسٹ کے انٹیلی جنس کے 13 افسران کو معطل کیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی ایسٹ محمد شاہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ معطل ہونے والے پولیس افسران منشیات اور جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرتے تھے جبکہ وہ یہ اڈے چلانے والوں کو چھاپوں کی پیشگی اطلاع بھی دیتے تھے ۔ ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔