حکومت دہشتگردوں کے خلافآپریشن جاری رکھے گی،اکمل خان باری
لاہور( پ ر)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ،آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کے وقعات میں کمی آئی ہے ،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا مشن ملک کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہے ،انہوں نے مزید کہا دہشتگردی کی لعنت سابقہ حکومتوں کی پیداوار ہے ،لوڈشیڈنگ،دہشتگردی اور دیگر بحران حکومت کو ورثے میں ملے ہیں
مگر مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت نے بہتر حکمت عملی کی بدولت ان بحرانوں پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ،آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کی کامیابی واضع نظر آرہی ہے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں پہلے سے کمی واقع ہوئی ہے ،جو لوگ کراچی آپریشن کی مخالفت کررہے ہیں انہی لوگوں کی وجہ سے کراچی آج اندھیروں کا شہر بن چکا ہے مگر حکومت بلا تفریق آپریشن جاری رکھے گی آخری دہشتگرد اور جرائم پیشہ شخص کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔