موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے مدرسہ حضرت بلال کا وزٹ کیا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے مدرسہ حضرت بلالؓ، نزد DPSسکول ٹاؤن شپ‘لاہور‘ادارہ گلستان اسلام‘ تاج باغ‘ لاہور‘مدرستہ المدینہ جماعتیہ نعمانیہ‘ اسلام پارک‘ شاہدرہ ٹاؤن‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد63تھی۔