ادیب جاودانی کی قیادت میں بد ترین لوڈشیڈنگ کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

ادیب جاودانی کی قیادت میں بد ترین لوڈشیڈنگ کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ادیب جاودانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرمی اور حبس سے کراچی جیسے شہر میں 1213 افراد کا لقمہ اجل بن جانا ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ وفاقی حکومت کے ذمہ دار وزراء لوڈشیڈنگ کنٹرول نہیں کرسکتے تو وہ استعفیٰ دے کر اپنے گھروں کو چلے جائیں۔