ملک دشمنوں کے وظیفہ خور نرمی کے مستحق نہیں،ناصر اقبال

ملک دشمنوں کے وظیفہ خور نرمی کے مستحق نہیں،ناصر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور فاروق چوہان ،تنویرخان ،میاں زاہدلطیف،صدریوکے رانابشارت علی خاں ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرپنجاب یونس ملک ،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اورصدرقصور اویس علی نے کہا ہے کہ وطن فروش اوردشمن کے وظیفہ خورنرمی کے مستحق نہیں ہیں،ان کیخلاف ایکشن اورآپریشن اشدضروری ہے عیدقربان تک کئی قربان ہو نیوالے ہیں احتساب کانقارہ بجانے اورقومی لٹیروں کوکیفرکردارتک پہنچانے کاوقت آگیا ،سندھ سے شروع ہونیوالی گرفتاریاں بدعنوانی کیخلاف ا ظہاربیزاری ہیں،پنجاب سمیت دوسرے صوبوں میں بھی بڑے بڑے مگرمچھوں پرہاتھ ڈالناہوگا

۔
۔
گاجوپاکستان میں بے رحم احتساب کرے گاقوم اسے اپنامسیحااورنجات دہندہ مان لے گی۔احتساب اورانجام کے ڈرسے فرارہونیوالے عنقریب قانون کی گرفت میں ہوں گے وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ اگراس بار بھی احتساب نہ ہواتوپھرشایدکبھی نہیں ہو گا،جہاں احتساب کاخودکارنظام فعال نہیں ہوتاوہاں خونیں ضرور انقلاب آتے ہیں اگرعوام کاپیمانہ صبر لبریز ہوگیا توپھرکسی قومی مجرم کومعافی نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہرقائدؒ سمیت ملک کے دوسرے مقامات میں لوڈشیڈنگ کے نتیجہ میں ہونیوالی ہزاروں اموات قومی سانحہ ہے ،یہ سانحہ جس کسی کی نااہلی یامجرمانہ غفلت کاشاخسانہ ہے اسے قرارواقعی سزادی جائے۔کوئی مہذب قوم اس طرح اجتماعی اموات اوراس قسم کے سانحات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے گھوڑے گرمی سے مرے ،سندھ سے وفاق تک کسی وزیرکوسن سٹروک ہوا اورنہ کسی نے اپنے ضمیر کی آوازپروزارت سے استعفیٰ دیا جبکہ ہزاروں عام انسان ایڑیاں رگڑرگڑ کرموت کی آغوش میں چلے گئے ۔لوگ اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہے جبکہ حکمران طبقہ اپنے اپنے محلات کی ٹھنڈی آرام گاہوں میں بیٹھ کران کی بے بسی کاتماشادیکھتا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی محرومیوں کابروقت مداوانہ کرنیوالے نااہل سیاستدان، آفیسرز اوراہلکار قومی ضمیر کے ساتھ ساتھ قدرت کے بھی مجرم ہیں۔