پرویز مشرف محب وطن اور بہادر لیڈر ہیں، الیاس گجر

پرویز مشرف محب وطن اور بہادر لیڈر ہیں، الیاس گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد الیاس گجر نے کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد سابق صدر جنرل ریٹائرڈ سید پرویز مشرف نے وطن واپس آکراپنے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات آرٹیکل سکس سمیت تمام مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کیا اور پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک اجلاس کے دوران پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری الیاس گجر نے کہا کہ آصف علی زرداری کے بیان پر تمام سیاسی پارٹیوں اور تجزیہ نگاروں تبصرہ کرتے ہوئے پاک فوج کیخلاف بغاوت اور آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔پاک فوج اور پاکستان کے آئین کیخلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی پارٹی نہیں یہ جماعت ملک میں دہشت گرد ی کرواتی ہے جس کیخلاف انڈیا کی ایجنسی را کے ساتھ ملکر پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے پاکستانی فوج کو ثبوت مل چکے ہے ۔


آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان اور اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر ملک دشمن سیاسی عناصر اور دہشت گرد تنظیموں کا صفایا کریں گے۔ موجودہ حالات میں تمام چھوٹی بڑی سیاسی پارٹیوں کو سید پرویز مشرف کا ساتھ دیتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ میں ضم ہوکر آنے والے انتخابات میں پاکستان کی بقا کے لئے ملک دشمن سیاسی پارٹیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ پاکستا ن میں ایک ایماندار اور بہادر قیادت سامنے آ سکے ۔