ایم کیو ایم کو بھارت سے فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں،جمیل ملک

ایم کیو ایم کو بھارت سے فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں،جمیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو بھارت سے فنڈنگ کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت کے گرد گھیرا مزیدتنگ ہوتا نظر آرہا ہے ، بھارت سے فنڈنگ کے انکشاف نے پوری قوم کو تذبذب میں مبتلا کردیا ہے۔


، بی بی سی لندن کی تازہ سٹوری سے بھارت کی پاکستانی سیاست میں مداخلت کا بھی بھانڈا پھوٹ رہا ہے،اس سے نہ صرف ایم کیو ایم کے مورال کو مزیدنقصان پہنچا بلکہ ملکی سیاست کوبھی شدید دھچکا لگا ہے، مہاجروں اور متوسط طبقے کی نمائندہ ہونے کی دعویدارمتحدہ قومی موومنٹ سنگین الزامات کا مؤ ثر دفاع کرنے میں قاصر نظر آرہی ہے،الطاف حسین کیلئے یہ بہترموقع ہے کہ وہ اپنا کوئی جانشین مقرر کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت اسکے سپرد کردیں اور خود ایک رہبر کا کردار ادا کریں ،بصورت دیگر انکی جماعت دھڑے بندی کا شکار ہوکر تقسیم ہوسکتی ہے جسکا صدمہ انکی برداشت سے باہر ہوگا ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں بعض اورجماعتیں بھی ہیں جو سیاست کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کا سہارا لیتی ہیں مگرنادیدہ قوتوں نے انکے کرتوتوں پر پردہ ڈال رکھا ہے۔