ٹریفک وارڈن کو گاڑی کے نیچے دے کر ہلاک کرنے والے ملزم کو 8سال قید

ٹریفک وارڈن کو گاڑی کے نیچے دے کر ہلاک کرنے والے ملزم کو 8سال قید

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مبشرندیم خان نے ٹریفک وارڈن ظہوراحمد کو گاڑی کے نیچے دے کر ہلاک کرنے کے کیس میں ملوث مجرم محمد الیاس کو 8سال قید کی سزااور دیت کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت میں تھانہ چوہنگ پولیس نے ٹریفک وارڈن ظہور احمد کو ہلاک کرنے کے الزام میں ملزم محمد الیاس کے خلاف چالان پیش کیا عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے وکلا کی بحث سنی جس پر عدالت نے قرار دیا کہ یہ قتل کا مقدمہ نہیں بنتا بلکہ تین سو بائیس کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ ملزم نے قتل کے ارادے سے گاڑی نہیں چڑھائی۔

۔ بلکہ تیز رفتاری سے گاڑی چلانے سے ٹریفک واردن گاڑی کے نیچے آیا،جرم تین سو بائی بنتا ہے ملزم کو اس جرم میں 8سال قید اور دیت کی رقم جو 2007ء میں مقرر تھی اس کے حساب سے رقم متوفی کے ورثا کو ادا کرنے گا۔استغاثہ کے مطابق مجرم کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے 2007میں میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4