دوہرے قتل کیس میں 2مجرموں کو عمر قید اور 3،3لاکھ روپے جرمانہ

دوہرے قتل کیس میں 2مجرموں کو عمر قید اور 3،3لاکھ روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شبیر حسین اعوان نے دوہرے قتل کیس میں 2مجرموں عبدالرشید اور شبیر احمد کو عمرقید اور 3،3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا ہے ۔عدالت میں مانگا منڈی پولیس نے بشیراحمد اور محمد رفیق کو قتل کرنے کے الزام میں 8ملزمان عبدالرشید، محمد شبیر، رشید احمد، طارق، رانا افتخار، احمد علی ، محمد اشرف وغیرہ کے خلاف چالان پیش کیا، چالان آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی اور جرم ثابت ہونے پر عبدالرشید اور شبیر احمد کو عمرقید اور 3،3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا

ہے ،مذکورہ مجرموں کے خلاف تھانہ مانگا منڈی پولیس نے 2006ء میں مقدمہ درج کرکے چالان پیش کیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...