جی فور ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا

جی فور ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کلچرل رپورٹر) علمی ادبی ثقافتی تنظیم ویلفیئر گروپ کے سرپرست اعلیٰ شاہد چودھری، شاہد بٹر اور امجد فاروق چیمہ کی جانب سے صدر جی فور ویلفیئر سوسائٹی عطاء اللہ بٹ اور دیگر عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ شرکاء میں سینئر نائب صدر عارف خان، مظہر ساجد بٹ، سیف اللہ غازی، محد شبیر، صغیر قریشی، مقصود چغتائی، شفقت محمود، ظفر عباس چودھری، لطیف الرحمان ، یعقوب تبسم ، شفیق الرحمان ، محمد اکرم اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

مسلم لیگ رہنما شاہد حسین چودھری عطاء اللہ بٹ اور سابق سیکرٹری مقصود چغتائی نے کہا کہ سوسائٹی پچھلے بیس سال سے اپنی مدد آپ کے تحت سٹریٹ لائٹس، صفائی اور سیکیورٹی انتظام خود کر رہی ہے۔