بچوں کو روپوش کرنے والے باپ کے خلاف کارروائی کا حکم

بچوں کو روپوش کرنے والے باپ کے خلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون کی جانب سے دائر حبس بے جاء کی درخواست پر عدالتی حکم کے باوجود عمل درآمد نہ کرنے پر پیش نہ ہونے اور درخواست گزار کے تین بچوں کو لے کر کہیں روپوش ہو جانے کی پاداش میں تھانہ مانگا منڈی پولیس کو حکم دیا ہے کہ بچوں کے باپ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے، عدالت میں درخواست گزار نجمہ بی بی نے حبس بے جاء کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیا رکیا تھا کہ سائلہ کے شوہر اسماعیل نے چند روز قبل اسے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا اور سائلہ کے تین بچے سات سالہ اویس ،چھ سالہ ثناء ،پانچ سالہ زین علی اور ڈھائی سالہ فیضان علی کو زبردستی چھین کر لے گیا ہے جس پر فاضل عدالت نے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو بچوں کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ بچوں کا والد بچوں کو لے کر کہیں روپوش ہو گیا ہے ۔