قتل کے مقدمے میں ملوث ایک ہی خاندان کے 7افراد بری

قتل کے مقدمے میں ملوث ایک ہی خاندان کے 7افراد بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شیرعباس اعوان نے صغراں بی بی کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ایک ہی خاندان کے 7ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیاعدالت میں تھانہ سٹی رائے ونڈ پولیس نے ایک ہی فیملی کے 7ممبران والد محمد صادق، بیوی زرینہ بی بی، بیٹی شازیہ ،سعدیہ ،بیٹے محمد وقاص اورشہزاد کے خلاف صغراں بی بی کو قتل کرکے لاش غائب کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی جس پر ملزمان پر جرم ثابت نہیں ہوا اس پر عدالت نے پوری فیملی کو رہا کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ لاش ناقابل شناخت تھی جس جگہ لاش پڑی تھی وہ صادق کی ملکیت نہیں تھی اس کے علاوہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتول کے مرنے کا تعین بھی نہیں کیا گیاملزمان پر استغاثہ جرم ثابت نہ کرسکا لہذا ملزمان کو بری کیا جاتا ہے ۔