ترک خاتون اول کانیکلس جمع کرادوں گا، یوسف رضا گیلانی

ترک خاتون اول کانیکلس جمع کرادوں گا، یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے روبرو پیش ہو کر نیکلس سکینڈل کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کر وا دیا ہے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ ترک خاتون اول کی جانب سے ان کے دور حکومت میں دیا گیا نیکلس جمع کر وا دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ کی جانب سے ایک نیکلس عطیہ کیا گیا تھا۔ یوسف رضا گیلانی نے نجی میڈیا سے گفتگو میں تسلیم کیا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ ان کی بہنوں کی طرح ہیں۔ یہ ہار میری بہن سے تعلق رکھتا ہے اور اب وہ میرے پاس ہے۔یہ امر قابل زکر ہے کہ ایف آئی اے نے گمشدہ ہار کے معاملے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف( امانت میں خیانت) دفعہ 403 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس قسم کے معاملے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک تحریری شکایت عدالت میں پیش کرتے ہیں جس پر عدالت اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ ملزم سزا کا حق دار ہے یا کس طرح سے معاملے کو حل کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -