وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،کراچی میں بجلی بحران کا جائزہ لیا گیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،کراچی میں بجلی بحران کا جائزہ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 16ویں اجلاس میں کراچی میں بجلی بحران اور آئندہ تین سالوں میں بجلی کی طلب اور ترسیل کا جائزہ بھی لیا گیا۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا سالہواں اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری پانی و بجلی نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ پر بریفنگ دی۔ کراچی میں بجلی کی فراہمی اور کے الیکٹرک کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو آئندہ تین سالوں میں بجلی کی طلب و فراہمی سے متعلق اور 2015سے 2018ء تک بجلی کی ترسیل و تقسیم پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو پانی،جوہری، ہوا، سورج اور ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، پرویز رشید،شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال، سعد رفیق، شہباز شریف، سرتاج عزیز ،مصدق ملک اور متعلق حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی میں بجلی بحران کے حوالے سے خصوصی جائزہ لیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -