اسٹبلشمنٹ نے ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کا مطالبہ کر دیا

اسٹبلشمنٹ نے ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بی بی سی پر ایم کیو ایم کے خلاف نشر ہونے والی رپورٹ کے بعد ملک کی اسٹبلشمنٹ نے الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کامطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ کے بعد ملک کی اسٹبلشمنٹ میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پر پابندی لگا کر پارٹی قائد الطاف حسین پرآرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے ۔ ذرائع کا مزید کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ میں کیے جانے والے انکشافات کی بدولت سیکیورٹی اسبلشمنٹ تشویش کا شکار ہے اور حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حکومت سفارتی سطح پر بھارت سے سوال کرے اور بھارت اور الطاف حسین کے تعلقات کے بارے میں جواب طلب کیا جائے ۔ یاد رہے گزشتہ روز بی بی سی کی ایک رپورٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے فنڈنگ لیتے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے کارکنان بھارت سے دہشت گردی کی وارداتیں کرنے کی تربیت لے کر آتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -