اراکین پنجاب اسمبلی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج،’’ میٹرو بس واپس لو اور بجلی دو‘‘ کے نعرے

اراکین پنجاب اسمبلی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج،’’ میٹرو بس واپس لو اور بجلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے2ارکان نے ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف اسمبلی عمارت کے بیرونی احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان دو ارکان اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی دریشک اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی وقاص شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور دستی پنکھا تھام رکھا تھا ۔ پلے کارڈ پر’’ میٹرو بس واپس لو اور بجلی دو‘‘ کے نعرے درج تھے۔ دونوں ارکان اسمبلی پلے کارڈ اٹھائے اور پنکھا جھلتے اسمبلی عمارت کے بیرونی احاطہ میں احتجاجی واک کرتے رہے تاہم بعد ازاں دونوں ارکان اسمبلی ایوان میں چلے گئے۔

مزید :

صفحہ اول -