بنیادی مراکز صحت پر تمام ضروری ادویات ہر صورت دستیاب ہونی چاہئیں ،شہباز شریف

بنیادی مراکز صحت پر تمام ضروری ادویات ہر صورت دستیاب ہونی چاہئیں ،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کے بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر انتہائی مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے مقررکردہ اہداف کے حصول کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔بنیادی مراکز صحت پر ادویات کی فراہمی کے ساتھ میڈیکل آفیسرز اور متعلقہ عملے کی حاضری میں بہتری آئی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بنیادی مراکز صحت پر تمام ضروری ادویات ہر صورت دستیاب ہونی چاہئیں اور ضروری ادویات کا ایک ماہ کا سٹاک بھی رکھا جائے۔ دور دراز علاقوں کے بنیادی مراکز صحت کو فعال بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ بنیادی مراکز صحت میں میڈیکل آفیسرز کی حاضری کو مزید بہتر بنایا جائے۔ حاضری کیلئے بائیومیٹرک سسٹم لگانے کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں مقررکردہ اہداف کے حصول کیلئے جزا اور سزا کا موثر نظام انتہائی ضروری ہے۔ جو اچھا کام کرے گا اس کی بھرپور ستائش ہوگی اور ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمپ کے تحت مقررکردہ اہداف کے حصول میں بہترین کارکردگی دکھانے پر چنیوٹ، راجن پور، جہلم اور ننکانہ صاحب کے ای ڈی اوز ہیلتھ کو شاباش دیتے ہوئے چاروں اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے 700 بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ان مراکز صحت پر 24 گھنٹے صحت کی سہولتیں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کئیر کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ بنیادی و دیہی مراکز صحت میں طبی عملے کی حاضری انتہائی ضروری ہے تاکہ عوام کو علاج معالجے کی سہولتیں بروقت مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے پنجاب کے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں امداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ امداد میں اضافے پر برطانیہ کے وزیراعظم، حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ رچرڈ منٹگمری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ پر مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ پنجاب میں انتہائی مختصر مدت میں شعبہ صحت میں بہتری آئی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کا عزم قابل تعریف ہے۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، بیگم ذکیہ شاہنواز ، عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر،اراکین اسمبلی عدنان فرید،ڈاکٹر نادیہ عزیز ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ برطانیہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ (ڈیفڈ) کے پاکستا ن میں سربراہ رچرڈ منٹگمری، دیگر عہدیداران ،عالمی بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔

لاہور(پ ر) وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران رمضان بازاروں اورعام مارکیٹ و بازاروں میں صوبے کے عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں اورپنجاب حکومت کے رمضان پیکیج سے عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سستے رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف اورسہولتوں کی فراہمی کے انتظامات پہلے سے بڑھ کرکئے گئے ہیں اوررمضان بازاروں کیساتھ عام مارکیٹ میں بھی اشیائے خوردونوش کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جارہی ہے اورعوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین تعلیم ،توانائی اور ترقی کے دیگر شعبوں میں بہترین تعلقات موجود ہیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے جڑواں شہروں کیلئے پاکستان میٹروبس پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اورشاندار آغاز پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد پیش کی اورپاکستان میٹروبس سروس منصوبے کے اعلی معیار کی تعریف کی ، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میٹروبس پراجیکٹ پر عوام نے جس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس کی کامیابی کی دلیل ہے۔لاہور کے مقابلے میں جڑواں شہروں میں پاکستان میٹروبس سروس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد زیاد ہ ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ لیفٹیننٹ کرنل افتخاراحمد جمیل شہید نے ملک و قوم کے لئے اپنی جان نچھاور کرکے جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔پوری قوم کو اپنے ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل افتخاراحمد جمیل شہید جیسے دلیر افسر ملک و قوم کے ہیرو ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل افتخاراحمد جمیل شہید نے شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایاہے اور ان کی بیش قیمت قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل افتخاراحمد جمیل کی جرات و شجاعت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی قیمتی زندگی ملک و قوم کے لئے نچھاور کی ہے ، بلاشبہ شہیدلیفٹیننٹ کرنل افتخاراحمد جمیل پاک افواج کے بہادر اور جرات مند افسر تھے اور ا ن کی بہادری اور دلیری پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے اور لازوال قربانیاں دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ،بلاشبہ پاکستان کی مسلح افواج آپریشن’’ ضرب عضب‘‘ میں لا زوال قربانیاں دے رہی ہے اورپوری قوم کو ان قربانیوں پر فخر ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں اور18کروڑ عوام اپنا آج قوم کے کل کے لئے قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردی و انتہاء پسندی کے ناسور کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا

مزید :

صفحہ اول -