63 انسپکٹروں کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی

63 انسپکٹروں کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی

لاہور(وقائع نگا ر خصو صی ) محکمہ پولیس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لئے محکمانہ پرموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس اسٹیبلیشمنٹ پنجاب شیخ نسیم الزامان صدیقی کی صدارت میں ہوا جس میں 171انسپکٹرز کے نام زیر غور تھے ، 5انسپکٹرز معطل ہونے کے بعد ترقی کی دوڑ سے پیچھے رہ گئے جبکہ 166انسپکٹرز کے ناموں کو پرموشن بورڈ کے اجلاس میں ترقی کے لئے شامل کیا گیا جہاں گذشتہ روز 63 انسپکٹروں کو ترقی دے دی گئی جن میں لاہور سے تعلق رکھنے والے انچارج انویسٹی گیشن جوہر ٹاؤن انسپکٹر رانا محمد اشفاق ،ایس ایچ او ڈیفنس انسپکٹرغلام دستگیر ،پی ایس او ٹو ایس ایس پی انویسٹی گیشن انسپکٹر حسن عزیز ،انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن انسپکٹر محمد خلیل،سابق ایس ایچ او ملت پارک انسپکٹر مصطفی حسن گجر،انسپکٹر زکریا یوسف کو ترقیاں دے دی گئیں ہیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے نوٹیفکیشن پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ ترقی پانے والے افسران کو جلد نئی ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر ترقیاں 1998کے پروبیشنرز انسپکٹرکو دی گئی ہیں جبکہ چند سنئیرز رینکرز انسپکٹرز بھی ترقی سے مستفید ہو کر ڈی ایس پی بن گئے ہیں ۔ ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے دوسرے انسپکٹروں میں ضیاء الحق پولیس لائن راجن پور، منیر حسین ٹریفک ریجن ملتان، جواد سکہ ٹریفک ریجن ملتان، محمد امجد جاوید ٹریفک ریجن ملتان، محمد ضیاء اللہ خان ، محمد انعام الحق سرکل انچارج چیچہ وطنی ، عمران اصغر سی ٹی ڈی ملتان، خالد جاوید سی ٹی ڈی پنجاب، حاکم علی خان سی ٹی ڈی ملتان، محمد خلیل ملک پی سی لاہور،محمد معظم علی پی سی فیصل آباد، محمد اقبال ایڈیشنل ایس ایچ او صدر ملتان، محمد زبیر خان بنگش ملتان، محمد ندیم طارق سیالکوٹ،ذوالفقار علی پنجاب کانسٹیبلری، ظفر جاوید ملک پی ٹی سی لاہور، محمد وقار عظیم ، محمد جاوید اختر، ناصرعلی ثاقب پنجاب کانسٹیبلری ملتان،مامون الرشید پنجاب کانسٹیبلری لاہور، اظہر حسین سکیورٹی ڈویثرن لاہور، عبدالغفور پی ایس او ٹو ڈی پی او اکاڑہ، غلام دستگیر ایس ایچ او ڈیفنس بی لاہور، محمد عثمان حیدر سی آئی اے لاہور، رخسانہ کوثر سی ٹی ڈی پنجاب، قیصر وسیم لیگل برانچ لاہور، حسن عزیز پی ایس او ٹو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور، محمد اشفاق رانا انچارج انویسٹی گیشن جوہر ٹاؤن ، انجم شہزاد سی ٹی پی لاہور، محمد ابراہیم ، محمد اعجاز سی ٹی پی ملتان ، محمد مجاہد اقبال ایس ایچ او داجل راجن پور،ہمایوں افتخار سکیورٹی برانچ ملتان، شاہد حسین پولیس لائن فیصل آباد، خالد رشید ایس ایچ او موچی والہ جھنگ، محمد اشرف ، ذاکر یوسف انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن لاہور، حافظ محمد امتیاز پنجاب کانسٹیبلری ، غلام محمد شاہین پنجاب کانسٹیبلری ملتان، عمران مشتاق ملک پنجاب کانسٹیبلری ملتان، عمران رشید ایس ایچ او صدر ملتان، سید کاظم نقوی راولپنڈی، عبدالمجیدسی ٹی ڈی راولپنڈی، فیاض الحق نعیم پنجاب کانسٹیبلری راولپنڈی ، حافظ خضر زمان پنجاب کانسٹیلبری ملتان، عامر مشتاق آر پی او آفس سرگودھا، محمد خرم انورآر آئی بی سرگودھا، محمد رمضان گجرات، نصر اللہ خان نیازی فیصل آباد، اظہر شبیر خان سپیشل برانچ اٹک، محمد عرفان بٹ بیدیاں لاہور، مدثر اقبال ، محمد اکرم میانوالی ، شبیر احمد خان فیصل آباد، خالد حسن تارڑسرگودھا، واجد علی ، شوکت علی سی ٹی ڈی پنجاب ، ندیم مجتبی ملتان، محمد سلیم اختر راولپنڈی،حسن افتخار کمپنی کمانڈر ایئر بیس سرگودھا شامل ہیں۔

مزید : صفحہ اول