آصف زرداری اور بلاول کی دبئی میں امین فہیم سے ملاقات

آصف زرداری اور بلاول کی دبئی میں امین فہیم سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آئی این پی) پاکستان سے اچانک بیرون ملک چلے جانے والے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری نے دبئی میں سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنما امین فہیم سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امین فہیم گزشتہ کافی عرصے سے دبئی میں اپنے بیٹے کے گھر پر مقیم ہیں۔ آصف زرداری نے ان کی رہائش گاہ پر اپنے بیٹے کے ہمراہ جاکر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ سندھ سمیت پورے ملک کے سیاسی حالات اور بعض اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ امین فہیم کچھ عرصے سے پیپلز پارٹی کے اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کر رہے، میڈیا میں تو خبریں آتی رہی ہیں کہ وہ پارٹی رہنماؤں سے ناراض ہیں تاہم کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن کیسز کی وجہ سے امین فہیم ملک میں واپس نہیں آرہے اور کچھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور دبئی میں علاج کی غرض سے رہائش پذیر ہیں

مزید :

صفحہ اول -