روسی صدر کا افغانستان میں داعش اور طالبان کی سرگرمیوں پر اظہار تشویش
ماسکو (آئی این پی)روسی صدر ولادی میر پوٹن نے افغانستان میں داعش اور طالبان کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان اور داعش کی سرگرمیاں روس کے لیے پریشانی کا باعث ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ بات صدر روس ولادی میر پوتین نے ماسکو میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے ساتھ ملاقات میں کہی ہے۔ملاقات کے دوران حامد کرزئی نے کہا کہ داعش کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں لیکن داعش افغانستان کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ خطے میں اپنا اثر و رسوخ پھیلا سکیں۔