پروفیشنل ٹیکس ختم نہ کیاگیا تو ملک گیراحتجاجی تحریک چلائینگے،وکلاء تنظیمیں
لاہور(نامہ نگارخصوصی)وکلا تنظیموں نے پروفیشنل ٹیکس کے نفاذ کو مستر د کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر یہ ٹیکس واپس نہ لیا تو اس کے خلاف نہ صرف عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے بلکہ اس کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک بھی چلائیں گے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ، ہائی کورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی ،لاہور بار کے صدر اشتیاق اے خان اورلاہور ٹیکس بار کے صدر منشا سندھو سمیت دیگر وکلاء نمائندوں پروفیشنل ٹیکس کے خلاف گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔وکلاء عہدیداروں کا کہنا تھا کہ بجٹ میں بابو نے اینٹری ڈالی ،ممبران اسمبلی نے ربڑ سٹیمپ کا کردار ادا کرتے ہوئے اس منظور کر لیا جس کی وکلاء پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کے تمام تر تحفظات کے باوجود فنانس بل میں پروفیشنل ٹیکس کی منظوری حکومتی ہٹ دھرمی ہے۔