سیکرٹری خزانہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست چیف جسٹس کو واپس ارسال
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے توہین عدالت پر مبنی خط لکھنے پر سیکرٹری خزانہ پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست دو رکنی بنچ کے پاس بھجوانے کی سفارش کر تے ہوئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل محمد اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی ملازمین کوجوڈیشل ا لاونس کی فراہمی کے حوالے سے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف سیکرٹری خزانہ پنجاب نے اکاوئنٹنٹ جنرل پنجاب کو عدلیہ مخالف خط ارسال کیا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جوڈیشل الاونس کے حوالے سے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے پر دو رکنی بنچ نے عمل درآمد روک دیا ہے ،اس درخواست کو بھی دو رکنی بنچ کے پاس بھجوا یا جا رہا ہے۔