بلوچستان کے ایڈیشنل سیشن ججزپر مشتمل 6 رکنی وفدکا دورہ سیشن کورٹ

بلوچستان کے ایڈیشنل سیشن ججزپر مشتمل 6 رکنی وفدکا دورہ سیشن کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)بلوچستان کے ایڈیشنل سیشن ججوں پر مشتمل 6 رکنی وفد نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا،وفد کو سینئر ایڈیشنل سیشن جج چودھری طارق جاوید نے عدالتوں کا معائنہ کرایاتاہم اس موقع پر پولیس کی سخت سیکیورٹی بھی موجود تھی ،وفد میں بلوچستان کے ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم سلہری، ظفراللہ،ناصرخان یوسف، نذیراحمد،محمد رفیق اور جزیلہ اسلم ایڈووکیٹ شامل تھے ،جن کا استقبال سینئر ایڈیشنل سیشن جج چودھری طارق جاوید نے کیا۔۔ وفد کے ارکان مختلف عدالتوں میں گئے جہاں انہوں نے ججوں کو کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے دیکھا۔ اس موقع پر چودھری طارق جاوید نے وفد کے ارکان کو اندراج مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالتوں میں دائرہونے والی درخواستوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وفد 2گھنٹے تک سیشن کورٹ میں موجود رہا ،اس موقع پر ان کو لاہور کے کیسوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -