زیادہ دودھ کیلئے جانوروں کو انجکشن لگانے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے جانوروں کو زیادہ دودھ دینے کیلئے مضر صحت انجکشن لگانے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 29جون تک ملتوی کر دی ۔درخواست گزار غضنفر عباس وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ملک میں جانوروں سے زیادہ دودھ حاصل کرنے کیلئے انہیں مضر صحت انجکشن لگائے جاتے ہیں چنانچہ ان پر پابندی عائد کی جائے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر مغرب میں یہ انجکشن دودھ دینے والے جانوروں کو لگانے پر پابندی ہے تو پھر یہاں انکی اجازت کیوں ہے ؟فاضل عدالت نے مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت29جون تک ملتوی کر دی ۔
دودھ