ملک بھر سے پوزیشن ہولڈرطلبہ کا یونیورسٹی آف مانچسٹر کا دورہ

ملک بھر سے پوزیشن ہولڈرطلبہ کا یونیورسٹی آف مانچسٹر کا دورہ

لاہور(این این آئی )وزیراعلی پروگرام کے تحت پاکستان بھر سے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کا وفد یونیورسٹی آف مانچسٹر پہنچ گیا۔پاکستانی وفد کے طلبہ نے یونیورسٹی آف مانچسٹر کے مختلف شعبہ جات کے دورے کئے۔اس موقع پر یونیورسٹی آف مانچسٹر میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ نے پوزیشن ہولڈرطلبہ کے وفد کو اپنے تجربات و مشاہدات سے آگاہ کیا۔مانچسٹر انٹرنیشنل ریلیشن آفس کے نمائندے ڈاکٹر ایلیسن ریڈوارڈ نے پاکستانی وفدکویونیورسٹی آف مانچسٹر کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ وزیراعلی کا پوزیشن ہولڈرطلبہ کو یورپ کے مطالعاتی دورے پر بھجوانا قابل تقلیدعمل ہے ۔وزیراعلی محمد شہباز شریف کا تعلیمی ویژن قابل تحسین ہے ۔ملتان سے مدرسہ جامعہ العلوم کے طالب علم اورمیٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ محمدعبدالرحمن نے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے مانچسٹر انٹرنیشنل آفس کے نمائندے ایلیسن ریڈوارڈ کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور تقریب کے شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والدرحیم یار خان کے گاؤں چاچڑا ں شریف میں معمولی دکاندار ہیں ، شہباز شریف کی میرٹ پالیسی کی وجہ سے چاچڑاں شریف کے گاؤں سے آج مجھے یونیورسٹی آف مانچسٹر دیکھنے کا موقع ملا اور یہ محمدشہبازشریف کا ویژن ہے جس کی وجہ سے بچوں کو یورپ کے مطالعاتی دورے کے دوران نئی چیزوں کو جاننے اور سیکھنے کا موقع ملا ۔ اس موقع پر پاکستانی وفدکے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کی میرٹ پالیسی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کے وسیع تعلیمی ویژن کے تحت بیرون ملک یونیورسٹیوں کے مطالعاتی دورے دلچسپ اور منفرد تجربہ ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے دنیا بھر سے نوبل پرائز جیتنے والے 25محققین کا تعلق یونیورسٹی آف مانچسٹر سے ہے اور یونیورسٹی آف مانچسٹر کے 85فیصد تحقیقی مقالہ جات کو ورلڈ کلاس ریسرچ 2014ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔یونیورسٹی کے 40ہزار طلبہ کا تعلق 100مختلف قومیتوں سے ہے

مزید : صفحہ آخر