سندھ اسمبلی اجلاس، متحدہ کا پانی کی قلت کیخلاف احتجاج، نعرے بازی ، واک آؤٹ

سندھ اسمبلی اجلاس، متحدہ کا پانی کی قلت کیخلاف احتجاج، نعرے بازی ، واک آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (خصوصی رپورٹ)سندھ اسمبلی میں پانی کی قلت پر اپوزیشن ارکان کا احتجاج ،اراکین نے بینچوں پر کھڑے ہو کر نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے علامتی واک آؤ ٹ کر دیا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی شہلا رضا کی صدارت میں شروع ہوا ، اجلاس میں شہر میں پانی کی عدم فراہمی پر اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی پوری صورتحال میں غائب ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کہاں ہے پتہ لگائیں اور نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے۔ خواجہ اظہار الحسن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا شہر میں مفت ٹینکر فراہم کرنے کی پالیسی ناکام ہوگئی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں پانی نہیں جا رہا مجھے فہرست دے دیں ، واٹر بورڈ کا حلیہ انھوں نے بگاڑا ہے۔ اسے سنوار رہے ہیں ، جو غیر قانونی ہائیڈرنٹ اور شادی ہال کھولا ہے انھیں گرفتار کریں گے ، پانی کی عدم فراہمی پر تمام اپوزیشن ارکین نے ایوان میں احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے واک آؤ ٹ کرگئے جس پر وزیر بلدیات شرجیل انعام مین کا کہنا تھا کہ یہ پانی کی عدم فراہمی پر نہیں بی بی سی کی رپورٹ پر واک آوٹ لگتا ہے۔سندھ اسمبلی کے گیٹ پر گارڈز کی ممبر صوبائی اسمبلی ریحانہ لغاری کے ساتھ تلخ کلامی پر سپیکر سندھ نے نوٹس لے لیا ، ریحانہ لغاری کے ساتھ تلخ کلامی میں پولیس اہلکاروں سمیت تمام عملے کو سپیکر نے طلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -