سی این جی سٹیشنز کو گیس سپلائی آئندہ چند روز تک معطل رہے گی

سی این جی سٹیشنز کو گیس سپلائی آئندہ چند روز تک معطل رہے گی

لاہور( خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی سپلائی عارضی طورپر معطل کر دی ہے۔ جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ شام سے سی این جی اسٹیشنوں پر گیس کی سپلائی معطل رہی ہے۔ ماہ رمضان المبارک میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی سپلائی 24 گھنٹوں میں 18 سے 20 گھنٹوں کے لئے فراہم کی جا رہی تھی۔ سوئی گیس حکام کے مطابق آر ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی سپلائی معطل کی گئی ہے جو کہ اگلے چند روز تک معطل رہے گی۔ جبکہ اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی درآمد اگلے چھ سے سات دنوں تک متوقع ہے جس کے بعد سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی سپلائی بحال ہو سکے گی۔

مزید : علاقائی