آئندہ تین روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

آئندہ تین روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

لاہور(وقائع نگار ) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کاامکان ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب ،خیبرپختونخواہ ، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ،ژوب اور پشاورڈویژن چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مری37، مظفرآباد، سکردو 22، استور21، روالاکوٹ19، ڈی آئی خان 18، بارکھان ،گڑھی دوپٹہ17، اسلا م آباد (گولڑہ17،زیرو پوائنٹ15،سیدپور12، بوکرہ11)، پٹن 15، کاکول14، راولپنڈی(شمس آباد19، چکلالہ14)، مالم جبہ 13، کوٹلی 10، ہنزہ،گوپس09 ، ژوب07، ٹوبہ ٹیک سنگھ 06، بالاکوٹ، گلگت05،منڈی بہاو الدین، منگلا، بونجی 03، گجرات، دیر، کالام، سرگودھا، ڈی جی خان02، فیصل آباد، بہاولپور، بھکر،چکوال،جہلم، قصور،لاہور (ائیر پورٹ)، لاہور سٹی اور چلاس میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت 49، لسبیلا43، حیدرآباد42، دالبندین، نوکنڈی، شہید بینظیرآباد، پڈعیدن41، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ سبی، دادو، مٹھی اور روہڑی 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : علاقائی