جنوبی وزیرستان میں شہید لانس نائیک محمدنعیم فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

جنوبی وزیرستان میں شہید لانس نائیک محمدنعیم فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہا رو ن آ با د( اے ا ین ا ین)جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے لانس نائیک محمدنعیم خورشید کو مرکزی قبرستان ہارون آباد میں اعلیٰ فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا ،فوجی دستے نے شہیدکے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ بریگیڈیئر محمد ارشد نے شہید کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔تفصیلات کے مطابق وانا میں د ہشت گر دو ں سے لڑ تے ہو ئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس نائیک محمد نعیم خورشید کو نما زہ جنا زہ کی ادائیگی کے بعدہا رو ن آ با د کے مر کز ی قبر ستا ن میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔اس موقع پر بریگیڈئیر محمد ارشد اور فوجی دستہ نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی ۔ اس سے قبل شہید کا جسد خاکی آبائی شہر ہارون آباد میں پہنچا تو اہل علاقہ کی کثیر تعداد آخری دیدار کے لیے امڈ آئی۔ اس موقع پر نہایت جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔شہید کی تدفین کے بعد بریگیڈئیر محمد ارشد نے فوجی دستہ کے ہمراہ پاک فوج کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مزید :

علاقائی -