مسٹر جسٹس کاظم علی ملک سے سکیورٹی واپس لینے کی انکوائری مکمل، گنتی محرر معطل

مسٹر جسٹس کاظم علی ملک سے سکیورٹی واپس لینے کی انکوائری مکمل، گنتی محرر معطل

لاہور(کرائم سیل ) سی سی پی او لاہور کیپٹن () محمد امین وینس نے مسٹر جسٹس کاظم علی ملک سے سکیورٹی واپس لینے کی انکوائری مکمل کرتے ہوئے گنتی محرر کو گنہگار قرار دیتے ہوئے معطل کرکے ایس پی سکیورٹی لاہور کو بچا لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مسٹر جسٹس کاظم علی ملک سے ایس پی سکیورٹی ملک لیاقت علی نے واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کا عدلیہ نے نوٹس لیکر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی جس پر سی سی پی او لاہور نے فوری طور پر سکیورٹی واپس کرتے ہوئے انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا انکوائری مکمل کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے سکیورٹی ڈویژن کے گنتی محرر کو معطل کرکے رپورٹ بھجوا دی ہے

مزید : علاقائی