دیر بالا، سیلابی ریلے نے تباہی مچادی زد میں آکر 9افراد جاں بحق
دیر بالا(آئی این پی) سیلابی ریلے کی زد میں آکر 9افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیاتی ہے، کوہستان اور دیر بالا میں مسلسل بارش ہورہی ہے جبکہ دریائے پنجگورہ میں آسمانی بجلی بھی گری، دریا کے سیلابی ریلوں نے متعدد علاقوں کو ڈبو دیا جبکہ سیلابی ریلوں کی زد میں آکر تین خواتین سمیت9افراد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ایک ہی خاندان کے6افراد بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے30دکانیں اور6گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا اور لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں