زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

اسلام آباد(اے این این) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔تفصیلات کے مطابق عالمی بینک سے معاشی ترقی کے لئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی رقم موصول ہوگئی جسے 4 منصوبوں پرخرچ کیا جائے گا۔ قرضے میں ملنے والی رقم میں سے 50 کروڑ ڈالر نجکاری کے عمل میں بہتری، سماجی تحفظ اور ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے خرچ ہوں گے جب کہ ملک میں تعلیم کے فروغ پر20 کروڑ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک سے قرض ملنے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار زرمبادلہ کے ذخائر18 ارب ڈالرسے تجاوز کرگئے۔

مزید : علاقائی