بھارتی تحفظات پر غور کرینگے،چینی وزیر خارجہ کی سشما کو یقین دہانی

بھارتی تحفظات پر غور کرینگے،چینی وزیر خارجہ کی سشما کو یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی / کھٹمنڈو(آئی این پی )بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کرکے ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف کارروائی کی قرارداد کی مخالفت کا معاملہ اٹھایا۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق کھٹمنڈو میں جاری ایک بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ نے چینی ہم وانگ ژی سے ملاقات کے دوران لکھوی کی رہائی کے معاملے پر اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کی تجویز کی چینی مخالفت کا معاملہ اٹھایا ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے دوران بتایا کہ لکھوی کوئی عام دہشتگرد نہیں تھا بلکہ وہ ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے جس میں 166 افراد ہلاک ہوئے ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوریپ نے ایک بیان میں کہاکہ سشما سوراج کا کہنا تھاکہ بھارت اور چین دونوں دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اس وجہ سے اچھے اور برے دہشتگردوں کے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چین دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مخالفت کرتا ہے اور وہ اس معاملے پر غور کریں گے۔

مزید :

علاقائی -