نو سر باز نے پلاٹ کی جعلی فرد پر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے

نو سر باز نے پلاٹ کی جعلی فرد پر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے
 نو سر باز نے پلاٹ کی جعلی فرد پر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل) شفیق آباد کے علاقہ میں نو سر باز نے پلاٹ کی جعلی ملکیت ظاہر کر کے شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔شہری انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،اپنی آواز علیٰ حکام تک پہنچانے کے لیے ’’پاکستان‘‘ کے آفس پہنچ گیا۔پولیس کو رٹ کے آرڈر ہو نے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے ،شہری کی روز نامہ’’پاکستان‘‘سے گفتگو ۔تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار کے رہائشی محمد اسما عیل نے’’ پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ملزمان نیک محمد اور محمد آصف نے جعلی فرد بنا کر مجھے ایک پلاٹ 75لاکھ روپے میں فروخت کر دیا، جب میں اس پر تعمیر شروع کرنے لگا تو مجھے معلوم ہوا کہ پلاٹ مرغزار ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہے اور میری تعمیر کی گئی دیواریں سوسائٹی کے اہلکار گرا گئے۔کا غذات چیک کر وائے تو معلوم ہوا کہ جعلی ہیں ۔میرے ساتھ سخت زیادتی ہو ئی ہے۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میری ساری عمر کی جمع پونچی واپس دلا کر ملزمان کے خلاف کا رروائی کی جا ئے۔

مزید :

علاقائی -