آ تشزدگی کے مختلف واقعات، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

آ تشزدگی کے مختلف واقعات، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آ تشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ،فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق برکت مارکیٹ کے علاقہ میں اعوان جنرل سٹور میں آتشزدگی سے سٹور کے گودام کا سامان جل گیا جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں منور کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید :

علاقائی -