شادمان ،پولیس پوسٹوں کے سنگم پر سکول کے سامنے ڈاکوؤں نے بیوروکریٹ کی بیوہ کو لوٹ لیا

شادمان ،پولیس پوسٹوں کے سنگم پر سکول کے سامنے ڈاکوؤں نے بیوروکریٹ کی بیوہ کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) شادمان کے علاقہ میں پولیس پوسٹوں کے سنگم پر واقع نجی سکول کے سامنے سے ڈاکو ایک بیورو کریٹ کی بیوہ سے نقدی ،موبائل اور گاڑی کی چابیاں گن پوائنٹ پرچھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس اہلکار موقع پر پہنچ کر ٹامک ٹوئیاں مارنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے ۔نمائندہ "پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہدین محمد الطاف ،سلیمان اور دیگر نے بتایا کہ گزشتہ روز صبح 11 بجے کے قریب سا بق بیورو کریٹ چوہدری لطیف مرحوم کی بیوہ مسز لطیف اپنی گاڑی شادمان کے علاقہ میں کیمپ جیل کی پچھلی جانب واقع سکول کے سامنے پارک کر رہی تھیں کہ ایک موٹڑ سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے ان کو گن پوائنٹ پر روک لیا اور ہزاروں روپے مالیت کی نقدی ،موبائل ،گاڑی کی چابیاں اور دیگر سامان چھین کر فرا ر ہو گئے ۔یاد رہے کہ سکول کی ایک جانب امام بارگاہ ہے جہاں ہر وقت 4پولیس اہلکار ڈیوٹی پر ہوتے ہیں جبکہ دوسری اطراف میں گلی کی مختلف جگہوں پر 3پولیس پوسٹوں پر 12کے قریب پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں ، اس کے باوجود ایسی واردات ہو جانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن ڈاکوؤں کو تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد حسب روایت کاغذی کارروائی تک ہی محدود رہی ۔

مزید :

علاقائی -