نارنگ منڈی:خواتین سے پرس اورطلائی زیورات چھیننے والے گرفتار

نارنگ منڈی:خواتین سے پرس اورطلائی زیورات چھیننے والے گرفتار

نارنگ منڈی (نامہ نگار)نارنگ منڈی پولیس نے عیدکی شاپنگ کے دوران خواتین سے پرس اورطلائی زیورات چھیننے کی وارداتیں کرنے والی خطرناک گینگ کی جیب تراش عورت رقیہ زاہدشیخ تھانہ فیکٹری ایریا اور اس کے دو ساتھیوں کوگاڑی سمیت گرفتارکرلیاہے اورمسروقہ بھاری رقوم بھی برآمدکرلی ہے ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے اعتراف کیاکہ اس کاگروہ پورے پنجاب میں پھیلاہواہے اورہم عید کے دوران یاکسی تہوارپرزیادہ سرگرمی دکھاتے ہیں بتایاجاتاہے کہ ملزمہ نے مقامی ریل بازار میں ایک خاتون سے پرس چھینا اوررش میں بھاگ گئی اس دوران لٹنے والی خاتون کے شورمچانے پرشہریوں نے تعاقب کیاتوملزمہ ایک گاڑی میں بیٹھ کررفوچکرہوگئی۔

تا ہم شہریوں نے طویل تعاقب کے بعدملزمہ اوراس کے دوساتھیوں شفیق سکنہ برتھ اورشہزادروائچ ٹوکاسٹاپ امامیہ قالونی کوبھی گاڑی سمیت قابوکرکے حوالہ پولیس کردیا۔

مزید : علاقائی