شادباغ ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے مو ٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا

شادباغ ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے مو ٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا

لاہور(کرائم سیل) شادباغ کے علاقہ میں ٹرک کی ٹکر سے مو ٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا جبکہ مو ٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہو ئے ٹرک فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا،زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق بمبے جھگیاں کا رہائشی حاجی منیر رنگ روڈ کے ساتھ سروس روڈپر جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں اس کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ مو ٹر سائیکل سوارکو بچانے کی کوشش میں ٹرک فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا ۔

مزید : علاقائی