سیدوالا:پسند کی شادی کرنیوالی بہن بھائی کے ہاتھوں قتل
سیدوالا(نامہ نگار)سیدوالا بھائی نے پسند کی شادی کی پاداش میں بھن کو گولی مار دی ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں ملکہ حاجی کی رہائشی نورین روبینہ نے 2ماہ قبل اپنی مرضی سے اسی گاؤں کے نوجوان سے شادی کر لی جس کی رنجش پر مضروبہ کے بھائی ثمر عباس نے اسے گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد داخل کروا دیا گیا تھانہ سیدوالا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔