پنجاب ، 24گھنٹوں میں 515ٹریفک حادثات ، 4افراد جاں بحق ہوگئے

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 515ٹریفک حادثات ، 4افراد جاں بحق ہوگئے

لاہور (کرا ئم سیل ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 515ٹریفک حادثات میں437افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ205افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران 4افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں182ڈرائیور ،23کم عمرڈرائیور،340مسافراور124پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ114ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت127متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد49حادثات میں63متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 37حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل646متاثر ہونے والوں میں سے519مرد اور127خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر382موٹر سائیکلز80آٹو رکشے48موٹر کاریں42 مسافربس16ٹرک، اور67دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی