اسلام آباد بلدیاتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد بلدیاتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل کل شروع ہوا تھا جس کا آج آخری روز ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی آج شام 4 بجے تک 13ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب 25 جولائی کو ہونگے جس کی 79 یونین کونسل میں انتخابات ہو نگے اور ہریونین کونسل میں 13 نشستوںپر پولنگ ہو گی جس میں ایک چیئرمین ‘ایک وائس چیئرمین اور6 جنرل نشستیں شامل ہوگی جبکہ میٹروپولیٹن کیلئے انتخابات دوسرے مرحلے میں ہونگے۔