عامر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ‘29 جون کو سنایا جائے گا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ کے رہنما عامر خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کی درخواست ضمانت پر بحث کی گئی اس موقع پر عدالت میں کیس فائل اور دیگر شواہد بھی پیش کئے گئے ۔کیس کا فیصلہ 29 جون کو سنایا جائے گا۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے اور اس کو رینجرز کے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ۔