امریکی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ سمیت 9افراد ہلاک

امریکی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ سمیت 9افراد ہلاک
امریکی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ سمیت 9افراد ہلاک

  


جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست الاسکا کے شہر کیٹی کن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ سمیت 9افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارہ سمندر میں موجود کروز شپ سے 8مسافروں کو لے کر کیٹی کن جا رہا تھا، کیٹی کن سے تقریباً20میل کے فاصلے پر ساحل سمندر پر ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ الاسکا حکام کی طرف سے طیارے میں سوار افرادکے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا تاہم ایک نجی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے میں موجود تمام افرادہلاک ہو گئے ہیں۔ مذکورہ پائلٹ جائے حادثہ کے قریب ہی موجود تھا۔ الاسکا پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی