فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض سری لنکا کیخلاف سیریز سے باہرہوگئے

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہرہوگئے ہیں ۔ سری لنکا کیخلاف کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز یعنی جمعرات کو بیٹنگ کے دوران گیند وہاب ریاض کے بائیں ہاتھ پرآلگی جس کی وجہ سے اُن کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈاکٹروں نے وہاب ریاض کو آرام کا مشورہ دیا جس پر فاسٹ باﺅلر کو سیریز سے باہر کردیاگیا۔