حوثیوں کا راکٹ حملہ اور جھڑپ، ایک اماراتی اور 3 سعودی فوجی جاں بحق

حوثیوں کا راکٹ حملہ اور جھڑپ، ایک اماراتی اور 3 سعودی فوجی جاں بحق
حوثیوں کا راکٹ حملہ اور جھڑپ، ایک اماراتی اور 3 سعودی فوجی جاں بحق

  


ریاض (ویب ڈیسک) یمن کے ساتھ واقع سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کے راکٹ حملوں اور ان سے جھڑپوں میں ایک اماراتی اور 3 سعودی جاں بحق ہوگئے جن میں سے ایک کا تعلق عرب امارات سے ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے جاری کردہ بیان کے مطابق جیزان کے علاقے میں بدھ کی شام ایک راکٹ گرا تھا جس سے دو سعودی جاں بحق ہوئے۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ راکٹ کہاں سےا ٓیا تھا، بیان کے مطابق عسیر کے علاقے مین سعودی عرب کا ایک سرحدی محافظ جاں بحق ہوگیا ہے لیکن اس واقعے کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔ قبل ازیں سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اماراتی فوجی جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی